facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

پٹرول، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعظم عمران خان آج ایک اور بڑا اعلان کریں گے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان  آج صنعتکاروں کیلئے پیکج کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے پنجاب کابینہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے حوالے سے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم آج صنعتکاروں کیلئے پیکج کا اعلان کریں گے، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے وزیراعظم نے ثابت کیا کہ حالات کیسے بھی ہوں وہ عوام کے ساتھ ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے صحیح کہا جہاں وزیراعظم کوانصاف میں وقت لگے گا توعام شہری کاکیاحال ہوگا، قائداعظم محمد علی جناح ہمیں ایساملک دے کرنہیں گئےتھے، انھوں نے ہمیں بتایا تھا کہ ملک کو کیسے آگے لیکر جانا ہے۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ کابینہ نے پنجاب سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم کی تھی اس فیصلے کے تحت نوکریوں میں جنوبی پنجاب کا تنتیس فیصد کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ نکاح نامے مین ختم نبوت کی شق شامل کرنے اور سی پیک منصوبے کے تحت کارپوریٹ فارمننگ کیلئے زمیں کم از کم پانچ سو ایکڑ اور ذیادہ سے ذیادہ پانچ ہزار ایکڑ سرکاری اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس سہولت بازار اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے چیرمین وزیراعلی ہوں گے۔

حسان خاور نے مزید بتایا کہ پرائیوٹ اسکولوں کو ریگولیٹ کرنے کیلئے اتھارٹی قائم کی گئی ہے اوت الیکڑک کار پر پچانوے فیصد ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پولیس میں اکائونٹس کی سات سو سے زائد آسامیوں کی منظوری دی گئی ہے۔

تازہ ترین
کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہو گا اور کشمیری عوام کی مرضی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنازعہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا،یوسف رضاگیلانی
مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے،ایاز صادق
پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا: عطاءاللہ تارڑ
کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم ِیکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام
ملک بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے
پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام