بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انتہاپسندی کا کسی فرقے،زبان اور مذہب سے تعلق نہیں:نگران وزیراعظم

جڑانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ انتہاپسندی کا کسی فرقے،زبان اور مذہب سے تعلق نہیں،اقلیتوں کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں مسیحی برادری میں امدادی رقوم تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ واقعہ وہ بیماری ہے جو انتہاپسندی اور پرتشدد کارروائیوں پر مبنی ہے،نفرت پر مبنی اس واقعے پر بہت دکھی ہوں،ہر شہری کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔
انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ریاست کو مظلوم کے ساتھ کھڑا پائیں گے،یقین دلاتا ہوں ہمارا رویہ الفاظ سے زیادہ ہمارے عمل میں نظر آئے گا،آپ جھنڈے میں محض سفید رنگ نہیں ہیں،ہم میجورٹی میں ہیں لیکن ہم میجورٹی ازم پر یقین نہیں رکھتے ،کون ہوگا جو مشنری کی خدمات کا اعتراف نہیں کرے گا،پاکستان بنانے میں مسیحی برادری کا اہم کردار ہے، اقلیوں کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔
نگران وزیراعظم نے تقریب سے خطاب میں مزید کہا کہ دشمن ہمیں انے لوگوں کا تحفظ کرنے میں تیار پائیں گے،دشمن کو انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کریں گے،ریاست او رریاست کے قوانین مظلوم کے ساتھ ہیں۔
انوار الحق کاکڑ بولے کہ مجھے خوشی ہوئی کہ اگلے چیف جسٹس جڑانوالہ تشریف لائے،کوئی بھی معاشرہ عدل و انصاف سے ہی قائم رہ سکتا ہے ،جب سب کو یکساں انصاف ملتا ہے تو پھر مملکت قائم رہتی ہے،مملکت کے دشمنوں کا پہلا وارانصاف کے سسٹم پر ہوتا ہے۔