بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

توشہ خانہ کیس :سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلوں پرسماعت بدھ کو ہوگی، بینچ تشکیل

اسلام آباد(ممتازنیوز)سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں اپیلوں پر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے توشہ خانہ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں اور ان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 23 اگست کو سماعت کرے گا۔جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس جمال مندوخیل بینچ کا حصہ ہوں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 اگست کے فیصلوں کو چیلنج کیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ قابل سماعت ہونے کا معاملہ واپس جج ہمایوں دلاور کو بھجوادیا تھا۔

پی ٹی آئی نے 5 اگست کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس کا ٹرائل معطل کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 5 اگست کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سز اسنائی گئی تھی اور اسی روز عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔