بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پہلا ون ڈے؛ پاکستان کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان نے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں افغانستان کے خلاف ٹاس کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ہمبنٹوٹا میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کامیابی سمیٹ کر سیریز میں برتری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ ٹیم متوازن ہے، پاکستان کے خلاف اپنا ریکارڈ بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

دونوں ٹیمیں ایشیاکپ اور ورلڈکپ جیسے میگا ایونٹس کی تیاریوں کے سلسلے میں سیریز کھیل رہی ہیں، تینوں میچز کی میزبانی افغان بورڈ سری لنکا میں کررہا ہے۔

اس سے قبل پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں 4 ون ڈے انٹرنیشنلز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جس میں قومی ٹیم نے 4 میچز جیت رکھے ہیں۔

پاکستان کا اسکواڈ:

کپتان بابراعظم، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، افتخار احمد، آغا سلمان، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

افغانستان کا اسکواڈ:

کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زادران، رحمت شاہ، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی، عمر زئی، عبدالرحمان اور اکرام علی شامل ہیں۔