اسلام آباد(ممتازنیوز )سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے 6 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کااظہار کیا۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نےکہاکہ قوم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے،شہدا نے مادر وطن کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کے لئے جانوں کے قیمتی نذرانے دئیے ہیں،شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کی ترقی کی بنیادی ضرورت ہے،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مسلح افواج عظیم قربانیاں دے رہی ہے،قوم اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قوم متحد اور افواج پاکستان کے ساتھ ہیں،شہباز شریف نے شہدا کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
قوم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے،شہباز شریف








