بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا ء و طالبات کا ” ایک دن پاک بحریہ کے ساتھ

لاہور(ممتاز نیوز) پاکستان نیوی کی جانب سے” ایک دن پاک بحریہ کے ساتھ ” کے زیر عنوان لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے لئے پاکستان نیوی وار کالج میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے انعقاد کا مقصد طلباء کو پاک بحریہ کی ذمہ داریوں، تنظیمی ڈھانچے اور دفاعی صلاحیتوں سے روشناس کروانا تھا۔

مختلف کالجز بشمول گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، فضائیہ ڈگری کالج، گیریژن کالج فار بوائز اور بحریہ کالج لاہور کے تقریبا 200 طالب علموں اور اساتذہ نے تقریب میں شرکت کی۔کمانڈر سینٹرل پنجاب رئیر ایڈمرل جاوید اقبال نے طلباء سے خطاب کیا اور ان سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔ کمانڈر سینٹرل پنجاب نے اس امر کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کی بھرپور صلاحیت اور عزم رکھتی ہے، انہوں نے ترقی پذیر ممالک کے لئے میری ٹائم سیکٹر کی اہمیت اور اس سلسلے میں ایک مضبوط بحری فوج کے کردار کو بھی اجاگر کیا۔
بعد ازاں تقریب میں پاک بحریہ کے اہاللکاروں کی حربی تیاری، ہتھیاروں کی نمائش اورپاک میرینز اور اسپیشل سروس گروپ پاکستان نیوی کی جانب سے اینٹی ٹیررازم ڈیمو کا بھی انعقاد کیا گیا۔طلباء وطالبات نے پاک بحریہ کے کردار اور ذمہ داریوں، بحری بیڑے میں شامل جدید ترین پلیٹ فارمز کی تفصیلات اور پاک بحریہ کی تمام جہات کے حوالے سے معلومات میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔طلباء نے پاک بحریہ کے مختلف شعبوں کے حوالے سے ایک نمائش کا بھی مشاہدہ کیا۔ تقریب میں شریک طلباء اور اساتذہ نے پاک بحریہ کے جذبے، لگن اور پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہا اور تقریب کے انعقاد پر پاکستان نیوی کا شکریہ بھی ادا کیا۔