بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن نےیوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی پی ٹی آئی کی درخواست خارج کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن نےیوسف رضاگیلانی کی نااہلی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا تے ہوئےسینیٹریوسف رضا گیلانی کے خلاف درخواست خارج کردی،چیف الیکشن کمشنر نے کیس کے بارے میں حقائق ٹھیک پیش نہ کرنے پرپی ٹی آئی کی درخواست خار ج کردی،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن نےیوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی تحریک انصاف کی درخواست خارج کردی،

کیس کی 20 سماعتیں ہوئیں اور 12 بار ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی،کیس کا فیصلہ ایک مہینہ بھی محفوظ نہیں رہا،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی کیخلاف براہ راست کوئی شواہد نہیں،الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی، فہیم خان اور کیپٹن جمیل کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئےڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو علی حیدر گیلانی کیخلاف کرپٹ پریکٹس کا مقدمہ درج کرانے کا حکم دے دیا۔یوسف رضاگیلانی کے خلاف پی ٹی آئی کے فرخ حبیب، ملیکہ بخاری، کنول شوذب اور عالیہ حمزہ نے درخواستیں دائر کی تھیں،

الیکشن کمیشن کے مطابق یوسف رضا گیلانی کیخلاف براہ راست کوئی شواہد نہیں، وہ سینیٹر رہیں گے،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ اس کیس سے متعلق حقائق سامنے رکھنا چاہتا ہوں،الیکشن کمیشن نے 5 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا،مختلف فورمز پر کہا گیا کہ ایک سال سے فیصلہ محفوظ ہے،ان کیلئے شاید ایک ماہ ایک سال کے برابر ہے