ہمبنٹوٹا(ممتازنیوز) تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان کے خلاف آل آؤٹ ہوگئی۔سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان ٹیم 201 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ 6 ٹی ٹوئنٹی اور چار ون ڈے میچز کے بعد پہلی بار افغان ٹیم پاکستان کو آل آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئی ۔اس سے قبل افغانستان نے اس سال ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے 9 کھلاڑی آوٹ کیے تھے۔ون ڈے میں اس سے قبل افغانستان پاکستان کی زیادہ سے زیادہ 8 وکٹ لے سکا تھا۔









