اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سمری وزیر اعظم آفس ارسال کر دی گئی۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کی جانب سے وزیر اعظم آفس کو سمری بجھوائی گئی جس میں ذکاء اشرف کو عہدے سے ہٹائے جانے کی سفارش کی گئی۔
سمری میں کہا گیا کہ سیاسی بنیادوں پر کی جانے والی تقرریوں کو ختم کیا جائے۔
یاد رہے کہ سابق حکومت نے 5 جولائی 2023 کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری دی تھی اور ذکا اشرف کو اس کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔









