ہمبنٹوٹا: پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دے دی ۔
منگل کے روز ہمبنٹوٹا میں جاری پہلے ون ڈے میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پاکستان کی پوری ٹیم 47.1 اوورز میں 201 رنز پر ہی آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے امام الحق نے 61، شاداب خان نے 39 اور افتخار احمد نے 30 رنز بنائے۔
افغانستان کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے مجیب الرحمان نے تین، محمد نبی نے دو، راشد خان نے بھی دو جبکہ فضل الحق فاروقی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اگر پاکستان کی اننگز کی بات کی جائے تو گرین شرٹس کا آغاز نہایت مایوس کُن رہا۔ پہلے ہی اوور میں تین کے مجموعی سکور پر فخر زمان کی وکٹ گنوا دی۔
اس کے بعد اگلے ہی اوور میں کپتان اور سٹار بیٹر بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے مجیب الرحمان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
پاکستان کو تیسرا نقصان 40 کے مجموعی سکور پر ہوا جب محمد رضوان بھی مجیب الرحمان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
گرین شرٹس کی چوتھی وکٹ 62 رنز پر گری جب آغا سلمان سات کے انفرادی سکور پر راشد خان کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
پانچویں وکٹ کے لیے افتخار احمد اور امام الحق کے درمیان 50 رنز کی شراکت دیکھنے میں آئی جس کے بعد افتخار احمد 112 کے ٹیم سکور پر محمد نبی کی گیند پر کپتان حشمت اللہ شہیدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد گرنے والی وکٹ امام الحق کی تھی جو 61 کے انفرادی سکور پر محمد نبی کی گیند پر راشد خان کو کیچ دے بیٹھے۔
پاکستان کی ساتویں وکٹ اُسامہ میر کی صورت میں گری جب وہ 160 کے ٹیم سکور پر پویلین روانہ ہوگئے۔
اس کے بعد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی تھے جو 163 رنز پر راشد خان کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
نویں وکٹ کے لیے شاداب خان اور نسیم شاہ کے درمیان 34 رنز کی اہم شراکت دیکھنے میں آئی تاہم شاداب خان 39 کے سکور پر رن آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی آخری وکٹ 201 کے مجموعی سکور پر گری جب حارث رؤف صرف ایک رن بنا کر رحمت شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
پاکستان ٹیم کی پہلے ون ڈے میں ناقص بیٹنگ پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی کرکٹ شائقین کے تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
شاہ زیب علی لکھتے ہیں کہ ’امام نے اچھا کھیلا لیکن آخر میں انہوں نے بہت ناقص شاٹ کھیلی۔ ففٹی بنانے کے بعد انہوں نے افغان فیلڈرز کو دو چانس دیے لیکن آخرکار انہوں نے تیسرا کیچ پکڑ لیا۔ 15 اوورز رہتے تھے اور بیٹنگ کرنے والے آخری دو بیٹر موجود تھے لہذا انہیں کچھ اوورز مزید رُکنا چاہیے تھا۔‘
وشال نے بابر اعظم کے صفر پر آؤٹ پر آؤٹ ہونے کے بارے میں تبصرہ کیا کہ ’بابر ون ڈے میں صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ یہ تو واقعی خبر ہے۔ وہ ون ڈے کے بہت ہی شاندار بیٹر ہیں۔‘
حمزہ شیخ نے تبصرہ کیا کہ ’پاکستان کو 220 بنانا ہوگا اور اتنا سکور بہت ہوگا۔ بال پچ پر پھنس رہی ہے۔









