اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ریسکیو آپریشن میں شریک پاک فوج، پاک فضائیہ، ریسکیو اداروں، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
اپنے بیان میں نگران وزیرِ اعظم نے ریسکیو آپریشن میں شریک مقامی و دوسرے علاقوں سے ہنگامی بنیادوں پر آئے رضاکاروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ ریسکیو میں شامل افسران، اہلکاروں اور رضاکاروں نے 8 قیمتی جانوں کے ساتھ ساتھ آٹھ گھرانوں کی زندگی بچائی،مشکل آپریشن کو انتہائی پیشہ ورانہ انداز سے مکمل کرکے آپریشن میں شریک اہلکاروں، افسران اور رضا کاروں نے کئی ماؤں کی گود اجڑنے سے بچائی،ریسکیو آپریشن میں شریک تمام افراد قوم کے ہیرو ہیں۔
نگران وزیرِ اعظم کا بٹگرام میں چیئرلفٹ سے تمام 8 افراد کے با حفاظت ریسکیو پر اظہار تشکر،قوم کو مبارکباد








