اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈ یسک )وفاقی وزیرخرم دستگیرنے کہاکہ مسجد نبوی ؐ میں گزشتہ روز ہونے والاواقعہ افسوسناک ہے،گزشتہ روز مدینہ منورہ واقعے پر ہم سب کا دل دکھاہوا ہے،سابق وزیر داخلہ نے کہا تھا یہ لوگ حرم پاک جائینگے تو ان کے ساتھ کیا ہوگا،اس نفرت کی دیوار کو پاکستان تک محدود رکھا جائے تو بہتر ہوگا،سعودی اتھارٹیز نے ایکشن لیا اب ایسا نہیں ہوگا
ریاست مدینہ کے دعویداروں نے مسجد نبوی ﷺ کاتقدس پامال کیا،جمعہ کواسلام آبادمیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہاکہ استدعا ہے نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے۔اس وقت ملک میں بجلی کا بحران ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ہے،دیہی علاقوں میں زیادہ لوڈ شیڈنگ ہو ہی ہےجس کی وجہ ایندھن نہ ہونا ہے،
بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ امیدہے یکم مئی سے معاملات بہترہوناشروع ہوجائیںگے ،ایندھن کی عدم دستابی کے باعث 5739میگاواٹ بجلی نہیں بن رہی،فرنس آئل ملنے سے بھی معاملہ بہترہوجائے گا،انہوں نے کہاکہ ٹیکنیکل فالٹ اور سالانہ مین ٹنینس کے باعث 2ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی سسٹم میں نہیں،کچھ پلانٹس مرمت کے لیے بند ہیں
جس کی وجہ 2ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی نہیں بن رہی،بجلی پیدا کرنے والے بجلی گھروں میں ملازمین کی عید کی چھٹیاں کینسل کردی ہیں،فرنس آئل اور گیس کے ملنے کے بعد اگلے 10دن میں لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوگی









