اسلام آباد(ممتازنیوز) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاہے کہ صحافی اور جج ہمیشہ سچ کی تلاش میں رہتے ہیں، خبر اور رائے میں فرق ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔معلومات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے،ذمہ دارانہ صحافت وقت کی ضرورت ہے،میڈیا کا بنیادی مقصد عوام تک درست معلومات پہنچانا ہے،مثبت صحافت کا معاشرے پر اچھا تاثر قائم ہوتا ہے۔صحافی اور جج ہمیشہ سچ کی تلاش میں رہتے ہیںخبر اور رائے میں فرق ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔رائے سے اختلاف کیا جاسکتا ہے، سچ سے کوئی اختلاف نہیں کرسکتا۔جب بھی صحافی کسی معاملے پر بات کرے تو رائے یا خبر کا ضرور بتائے۔صحافت میں واقعہ تو کوئی بھی بتا دےگا، ایک ہوتی ہے تحقیق۔دنیا کے تمام مذاہب میں سچ کو فوقیت دی گئی ہے۔میں آپ کے سچ سے انکار نہیں کرسکتافیصلہ آنے پر کوئی بھی فریق کہہ سکتا ہے فیصلہ ٹھیک نہیں ہوا۔خبر اور رائے میں آپ فرق بھول جاتے ہیں۔سچ کا ہمیشہ مثبت نتیجہ نکلتا ہے۔
صحافی اور جج ہمیشہ سچ کی تلاش میں رہتے ہیں، خبر اور رائے میں فرق ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے:جسٹس قاضی فائز عیسیٰ







