بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان ہائی کمیشن سنگاپور کے زیراہتمام “ہائی راڈ سٹارٹ اپ” تقریب کا انعقاد

سنگاپور(ممتازنیوز)پاکستان ہائی کمیشن نے ایک ہائی راڈ سٹارٹ اپ/ فینٹیک نیٹ ورکنگ ایونٹ کا انعقاد کیا۔ ایونٹ گولڈن ایکویٹر کمپنی سنگاپور کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ سنگاپور مانیٹری اتھارٹی کے چیف فن ٹیک آفیسرمسٹر سپنندو مہانتے نے تقریب میں نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں پاکستان کی بہت سی سٹارٹ اپ کمپنیوں نے آن لائن شرکت کی۔اس ایونٹ کئی سنگاپور ین اور پاکستانی کمپنیوں نے پریزینٹیشنز دیں پاکستان سے بینک آف پنجاب نے اپنی پریزینٹیشن میں سٹارٹ اپ کمپنیوں کو سپورٹ کرنے کے لئے بینک آف پنجاب کی طرف سے کیےگئے اقدامات کا ذکر کیا۔ چیف فن ٹیک آفیسر سپنندو مہانتی اور سنگا پور فنٹیک ایسوسی ایشن کے صدر نے ساؤتھ ایشیا اور افریقہ میں فین ٹیک کو مثبت ماحول بنانے کے لئے ان کی طرف سے کئے گئے اقدامات کا ذکر کیا انہوں نے کہا فن ٹیک کمپنیاں بیروزگاری اور غربت کے خاتمہ کا بہترین ذریعہ ہیں۔ سٹارٹ کر برانڈ میں آٹھ پاکستانی فن ٹیک کمپنیاں ہیں اور یہ برانڈ پاکستان ہائی کمیشن سنگا پور کے تعاون سے 2019میں قائم کیا گیا تھا۔ان آٹھ پاکستانی کمپنیوں سسٹمز لمیٹڈ، جوان ٹن ویسٹ لیبز، بینک آف پنجاب، انڈیور پاکستان، وعدہ، نیم، صحت کہانی اور ابھی کے نمائندوں نے بھی اس ایونٹ میں پریزینٹیشن دی- اس ایونٹ کا مقصد پاکستانی اور سنگاپور ین کمپنیوں کے درمیان تعلقات اور رابطوں کو استوار کرنا اور انہیں مضبوط بنانے تھا۔