اسلام آباد (نیوز ڈیسک )آج صبح فجر کے وقت مسجد نبویﷺ میں پاکستان کے حکومتی وفد کے خلاف نعرے بازی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کی ہر پاکستانی کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے تاہم اب وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مدینہ منورہ میں پیش آنے والے واقعہ کا ذمہ دار تحریک انصاف کو قرار دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں شیخ رشید نشست پر براجمان ہیں اور تمباکو نوشی کر رہ ہیں جبکہ ان کے سامنے ایک رہنما بیٹھاہواہے جو انہیں کسی چیز سے متعلق تفصیل فراہم کر رہاہے ، احسن اقبال نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ ” ہلڑ بازی کی پلاننگ ہوتے ہوئے “۔ویڈیو میں کالے لباس میں ملبوس شخص کو واضح کہتے ہوئے سنا جا سکتاہے کہ ” اور بھی گرفتاریاں ہوں گی ،، ورکرز کو کہہ رہا تھا کہ گھبرانا نہیں ہے ، آپ نے حوصلہ رکھنا ہے ، کوئی پکڑ بھی لے تو کہاہے کہ یہ خان سے محبت ہے ، اسی کیلئے کر رہے ہیں ۔“

سوشل میڈیا پر اس واقعہ سے متعلق مختلف رجحانات چل رہے ہیں، اکثریت اس افسوسناک واقعہ کی مذمت کر رہے ہیں جبکہ ساتھ ہی یہ دعوے بھی کیئے جارہے ہیں کہ ہم جلد ہی اس جگہ کا بتائیں گے جہاں انہوں نے شیخ رشید کے ساتھ اس ساری چیز کی پلاننگ کی پھر اس کے بعد پاکستان میں ان کی پریس بریفنگ جہاں انہوں نے انتہائی معمول کے انداز میں سارے پلان کو بتا دیا ۔
ٹویٹر پر صارفین کی جانب سے کہاجارہاہے کہ تحریک انصارف 2010 سے عوام کو اشتعال دلانے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے لیکن ہمارے ورکرز بردباری کا مظاہرہ کر رہے ہیںبصورت انارکی پھیل جاتی، دیکھیں گزشتہ روز کیا ہوا قاسم سوری پر حملہ کیا گیا اور اب کالیں موصول ہو رہی ہیںاور کارکنان کہہ رہے ہیں کہ ہم پی ٹی آئی کے اراکین کو نشانہ بنائیں گے اور یہی وہ گیم ہے جو کہ غیر ملکی طاقتیں پاکستان میں کھیلنا چاہتی ہیں تاکہ پاکستان میں بھی عراق اور شام جیسے حالات پیدا کیئے جا سکیں ۔
ہلڑ بازی کی پلاننگ ہوتے ہوئے pic.twitter.com/ZlICWy8oVg
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) April 29, 2022








