بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سرفراز نواز کی نگران وزیر اعظم سے کرکٹ بورڈ کے معاملات میں مداخلت کی درخواست

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے نگران وزیراعظم انوار الحق سے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے معاملات میں مداخلت کی درخواست کردی۔

سابق کرکٹر نے نگران وزیراعظم کو اس سلسلے میں ایک خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کےمعاملات میں مداخلت کی درخواست کی ہے۔

سرفراز نواز نے کہا کہ پی سی بی کےمعاملات میں آپ کی مدد چاہتا ہوں، پاکستان کرکٹ ٹیم کی بہتر کارکردگی کے لیے پی سی بی میں استحکام ضروری ہے۔

خط میں سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ حال ہی میں آئی پی سی نےالیکشن کمیشن کے کچھ نوٹس بھیجے ہیں، نوٹس میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو سیاسی بنیاد پر تقرری کی وجہ سے ہٹانے کا کہاگیا، وزارت آئی پی سی اپنے ایڈیشنل سیکرٹری کوپی سی بی میں سی او او تعینات کرنے کا مطالبہ کررہی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ ذکا اشرف پی پی پی سے رواں سال جون میں مستعفی ہوچکے ہیں اور ان کی تقرری سیاسی بنیادوں پر نہیں ہوئی، چیئرمین ذکا اشرف کو ہم سب کی غیرمشروط حمایت اور اعتماد کی ضرورت ہے، امید ہے کہ آپ بہت جلد اس کا نوٹس لیں گے۔