پاکستان نے افغانستان کو 1 وکٹ سے ہرا کر 3 میچوں کی سیریز0 -2 سے جیت لی۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلا جا رہا ہے۔ افغانستان نے دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو301رنز کا ہدف دیا ہے۔
مہاندا راجہ پاکسے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں افغانستان کی ٹیم نے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز سے کیا، افغان سائیڈ کی خاص بات اوپنر بیٹر رحمان اللہ گرباز کی دھواں دار بیٹنگ ہے جنھوں نے 151 گیندوں پر 3 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 151 رنز سکور کیے انہیں شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کیپر رضوان نے کیچ پکڑ کر آؤٹ کیا۔
اوپنر بیٹر ابراہیم زدران نے بھی گرباز کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 101 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 80 رنز سکور کیے۔ انہیں اسامہ میر کی گیند پر افتخار احمد نے کیچ پکڑ کر آؤٹ کیا دونوں اوپنرز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 231 رنز سکورکیے۔ اس طرح افغانستان کی پہلی وکٹ 42 ویں اوور میں 231 رنز پر گری۔
اس کے بعد افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 3 چوکوں کی مدد سے 29 گیندوں پر 29 رنز سکور کیے، انہیں نسیم شاہ کی گیند پر انعام الحق نے کیچ پکڑ کر آؤٹ کیا۔ شاہد اللہ نے 3 گیندوں پر 1 رنز سکور کیا اور شاہین شاہ آفریدی کی تھرو پر رن آؤٹ ہوئے۔
حشمت اللہ شاہدی نے 2 چوکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر 15 رنز سکور کیے جب کہ عبدالرحمٰن نے 4 گیندوں پر 4 رنز سکور کیے۔ اس طرح افغانستان کی ٹیم مقررہ 50 اووز میں 300 رنز بنانے میں کامیاب ہو گئی۔
پاکستان کے باؤلرز میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنے 10 اوورز میں 58 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ نسیم شاہ 9 اوورز میں 45 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اسی طرح عثمان میر 10 اوورز میں 61 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔
افغانستان کے 300 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اوپنر فخر الزمان اور انعام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، پاکستان کو جلد ہی پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا جب فخر الزمن فضل حق فاروقی کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے انہوں نے 5 چوکوں کی مدد سے 34 بالوں پر 30 رنز بنائے۔ اس طرح 8.6 اوورز میں 52 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی۔
انعام الحق کا ساتھ دینے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئے تو انہوں نے انعام الحق کے ساتھ ملک کر قومی ٹیم کے اسکور کو 170 رنز پر پہنچا دیا بابر اعظم 6 چھکوں کی مدد سے 66 بالوں پر 53 سکور کرنے میں کامیاب ہوئے انہیں فضل الحق فاروقی کی گیند پر حشمت اللہ نے کیچ پکڑ کر پویلین بھیج دیا۔
اس طرح 30.4 اوورز میں 170 کے اسکور پر پاکستان کی دوسری وکٹ گر گئی، پاکستان کی تیسری وکٹ اس وقت گر گئی جب مڈل آرڈر بیٹسمین رضوان 7 گیندوں پر 2 رنز سکور کر کے حشمت اللہ شاہدی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی چھوتھی وکٹ 37.5 اوورز میں 208 کے مجموعی سکور پر گری جب سلمان علی آغا کو محمد نبی کی گیند پر رحمان اللہ گربازنے کیچ پکڑ کر پویلین بھیج دیا۔
انہوں نے 15 گیندوں پر 14 رنز سکور کیے، پاکستان کے 5 ویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اسامہ میر تھے جو صفر پر آؤٹ ہوئے، انہیں بھی محمد نبی کی گیند پر شاہد اللہ نے کیچ پکڑ کر پویلین بھیجا، پاکستان کے 6 ویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اوپنر انعام الحق تھے جنھوں نے عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے 4 چوکوں کی مدد سے 105 بالوں پر 91 رنز بنائے، ان کا کیچ مجیب الرحمٰن کی گیند پر ریاض حسین نے پکڑا۔
پاکستان کی ساتویں وکٹ 258 رنز پر گری جب افتخار احمد 24 گیندوں پر 17 رنز بنا کر عبدالرحمٰن کی گیند پر محمد نبی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کے 8 ویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی تھے جن کا کیچ فضل الحق فاروقی کی گیند پر راشد خان پکڑا، شاہین شاہ آفریدی نے 5 گیندوں پر 4 رنز سکور کیے۔ پاکستان کی 9 ویں وکٹ 290 کے مجموعی سکور پر گری جب شاداب خان 35 بالوں پر 48 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ انہیں فضل الحق نے رن آؤٹ کیا
مسلم لیگ ق کی خاتون رہنما کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ق) کی سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی سمیرا ساہی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
سمیرا ساہی نے صدر آئی پی پی لاہور ڈاکٹر مراد راس کے ساتھ ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات آئی پی پی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوئی، اس موقع پر ڈاکٹر مراد راس نے سمیرا ساہی کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔
ڈاکٹر مراد راس نے سمیرا ساہی کے آئی پی پی میں شمولیت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا، انہوں نے سمیرا ساہی کو پارٹی پرچم کا مفلر بھی پہنایا۔
اس موقع پر سمیرا ساہی کا کہنا تھا کہ عبدالعلیم خان اور جہانگیر خان ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے، استحکام پاکستان پارٹی ملک میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی خواہاں ہے۔
عالمی منڈی میں سونا مہنگا، پاکستان میں قیمتیں مستحکم
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی منڈی میں اضافے کے باوجود ملک بھر میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 1915 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود ملکی سطح پر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں کراچی ، حیدرآباد ، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد ، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 500 روپے پر برقرار رہی۔
ادھر فی 10گرام سونے کی قیمت بھی ایک لاکھ 99 ہزار 417 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
ملک میں شفاف انتخابات نہ ہونے سے ریاست کو نقصان پہنچے گا، شعیب شاہین
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور قانونی ٹیم کے رکن شعیب شاہین نے کہا ہے کہ ملک میں شفاف انتخابات نہ ہونے سے ریاست کو نقصان پہنچے گا، اسٹیبلشمنٹ آگ سے کھیلنا بند کرے اور تاریخ سے سبق سیکھے ،ایک بندے کی دشمنی میں انتہا تک نہ جائیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے دیگر اراکین کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شعیب شاہین نے مزید کہا کہ ملک کو بے یقینی سے نکالیں مہنگائی کی شرح 38 فیصد تک پہنچ گئی ہے، آج ڈالر 320 کا بھی نہیں مل رہا ، نگران حکمران غیر جانبدار کہلوانے کے قابل نہیں ہیں، لوگوں کے دلوں سے عمران خان کی محبت نہیں نکالی جا سکتی، لوگ نفرت کا اظہار ووٹ کے ذریعے کریں گے، تمام سٹیک ہولڈر مل بیٹھ کر سوچیں کہ ملک کی بہتری کیسے کی جا سکتی ہے ا،لیکشن کمیشن غیر جانبدار نہیں ہے یہ پی ڈی ایم کی جماعتوں سے ملا ہوا ہے، سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے جو کہ الیکشن کمیشن اس کی خلاف ورزی کر رہا ہے ،صدر کو خط لکھنا نہ صرف غیر قانونی اور غیرآئینی ہے بلکہ توہین عدالت ہے، چیف الیکشن کمشنر کا صدر سے ملاقات کرنا صدر کے منصب کی توہین ہے، اس کیخلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے، انٹرنیشنل فورم پر پی ٹی آئی ایکٹو ہے ہم نے انہیں فنڈ جمع کرنے سے منع کیا ہے،انہوں نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی نے توشہ خانہ سے ایک گاڑی لی جو کہ وہ نہیں لے سکتے تھے جس پر نیب کا کیس بنا جس پر نیب کا قانون ہی تبدیل کر دیا گیا اور وہ کیس کورٹ میں نہیں پہنچ سکا،ہم آئین اور قانون پر یقین رکھتے ہیں، آج ملک ے نوجوان باہر بھاگ رہے ہیں کیونکہ انہیں یہاں کے قانون اور نظام انصاف پر یقین نہیں ہے، آج ملک میںبے یقینی کی صورتحال ہے،آج آئین عملی طور پر معطل ہے، صدر اسمبلی کی تحلیل کرنے پر انتخابات کی تاریخ دینے کا ذمہ دار ہے، الیکشن کمیشن کا صدر کو لکھا جانیوالا خط نہ صرف آئین و قانون کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے کیونکہ سپریم کورٹ اس حوالے سے فیصلہ دے چکی ہے اگر اسمبلی اپنی مدت پوری کرنے کے بعد تحلیل ہوتی تو پھر تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہوتا،تمام قوانین آئین کے تابع ہوتے ہیں ،جے یو آئی اور پیپلز پارٹی نے بھی پی ٹی آئی کے مطالبے کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نگران حکومت نے پولیو وائرس کی روک تھام کےلئے جامع حکمت عملی تشکیل دے دی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کا مضبوط اور قابل قدر شراکت دار ہے، دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات آنے والے وقتوں میں مزید مضبوط ہوں گے،پاکستان اور دنیا سے پولیو کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیمی الزابی سیگفتگوکرتیہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکرٹری صحت افتخار علی شلوانی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کا مضبوط اور قابل قدر شراکت دار ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات آنے والے وقتوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور دنیا سے پولیو کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں۔ اس سال کے آخر تک وائرس کے پھیلا کو روکنا چاہتا ہوں جس کے کیلئے جامع حکمت عملی تشکیل دے دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیو پروگرام کو ٹاسک دیا ہے وہ اس مقصد کو حاصل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔پولیو کے خاتمے کے لیے اپنی کوششوں کا بڑا حصہ وقف کر رہا ہوں۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ڈاکٹر ندیم جان کو پاکستان کے وزیر صحت کے طور تقرری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ٹاپ ہیلتھ ایکسپرٹ کی تعیناتی کو بطور وزیر صحت خوش آئند ہے۔ عالمی شہرت کے حامل پبلک ہیلتھ ایکسپرٹ کو صحت کے شعبے کی قیادت سونپنا ریاست کی سنجیدگی کی عکاسی کرتا ہے۔عالمی شہرت یافتہ پبلک ہیلتھ ایکسپرٹ کے تجربات اور ویڑن سے یقننا صحت کا شعبے میں حقیقی معنوں میں بہتری آئے گی۔
سفیر متحدہ عرب امارات نے کہاکہ آپ کی مربوط اور جامع حکمت عملی سے پولیو سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔سفیر نے متحدہ عرب امارت کے وزیر صحت اور متحدہ عرب امارات کے خصوصی ایلچی کا مشترکہ دعوت نامہ پیش کیا۔ دعوت نامہ موسمیاتی تبدیلی بارے آئندہ 28ویں کانفرنس ( کوپ 28 ) کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کی قیادت پاکستانی عوام کی خدمت والے منصوبوں میں دلچسپی رکھتی ہے۔ صحت کے شعبے میں مشترکہ شراکت قائم کرنے کے امکانات تلاش کریں گے۔وزیر صحت اور سفیر نے اس سال پولیو کا عالمی دن 24 اکتوبر 2023 کو شاندار انداز میں منانے کی باہمی خواہش کابھی اظہار کیا۔
عمران خان کو پھر سہولت کاری دی جارہی ہے اس کے نتائج بھی ہوں گے،محسن رانجھا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ہر موقع پروقت دیاگیا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھانے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ہر موقع پروقت دیاگیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک بار سہولت کاری دی گئی تو انہوں نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کردیا۔
انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی اور نواز شریف کے کیس میں زمین آسمان کا فرق ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے کیس میں کسی گواہ کی بھی ضرورت نہیں تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا مقدمہ الیکشن ایکٹ کے تحت نہیں تھا۔ان کو پھر سہولت کاری دی جارہی ہے اس کے نتائج بھی ہوں گے۔
شاہد آفریدی کے نام کونسا بدترین ریکارڈ درج ہے؟جانئے
ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بوم بوم کا لقب پانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے نام ہے، وہ گرین شرٹس کی جانب سے کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ 29 مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئے۔
گزشتہ روز پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز ہو چکا ہے، سیریز کا پہلا میچ گزشتہ روز 22 اگست کو ہمبنٹوٹا کے مہندرا راجا پکسے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، اس یک طرفہ میچ میں گرین ٹیم نے 142 رنز سے جیت حاصل کی۔
پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم میچ کے دوران کوئی خاص کرشمہ دکھانے میں ناکام رہے، اپنی ٹیم کے لیے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے بابر نے مجموعی طور پر 3 گیندوں کا سامنا کیا، اس دوران وہ کھاتہ کھولے بغیر مجیب الرحمان کا شکار بن گئے۔
افغانستان کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئے۔
بابر اعظم ون ڈے کیرئیر میں چوتھی مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں، اس سے پہلے وہ تقریباً 2 سال قبل 2021 میں انگلینڈ کے دورے پر ون ڈے فارمیٹ میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔
پاکستان کے لیے ون ڈے فارمیٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کی بات کریں تو وہ کوئی اور نہیں بلکہ سابق کپتان شاہد آفریدی ہیں۔
آفریدی پاکستان کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ میں 29 مرتبہ صفر پر آوٹ ہوچکے ہیں۔
شاہد آفریدی نے 1996 سے 2015 کے درمیان اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران گرین ٹیم کے لئے کل 393 ون ڈے میچز کھیلے ہیں، اس دوران ان کے بلے نے 364 اننگز میں 23.81 کی اوسط سے 8027 رنز بنائے جبکہ ون ڈے میں ان کی 6 سنچریاں اور 39 نصف سنچریاں ہیں۔
وہیں اگر ان کی گیند بازی کی بات کریں تو انہوں نے اتنے ہی میچوں کی 372 اننگز میں 34.51 کی اوسط سے 395 کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
ون ڈے فارمیٹ میں انہوں نے 9 مرتبہ 5 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا ہے، ان کی بہترین گیند بازی کارکردگی 12 رنز کے عوض 7 وکٹیں ہیں۔
بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں چین کی حکومت ، ثقافت ،زبان اور نجی اداروں سے متعلق آگاہی کے حصول کے حوالے سے 2 روزہ ورکشاپ کا انعقاد
عمران خان کو جیل میں قیدیو ں والے یونیفا ر م میں نہیں رکھا گیا ،لطیف کھوسہ
اٹک (ممتاز نیوز)سا بق گو رنر و معرو ف قانون دان سردا ر لطیف کھو سہ ایڈووکیٹ (سپریم کو رٹ ) نے کہا ہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی ایک سخت جان شخصیت ہیں ، اگر امپورٹڈ حکومت کا خیال تھا کہ انہیں جھکا سکتے ہیں تو یہ ان کی بہت بڑی غلط فہمی ہے ، وہ ایک سچے اور دیانتدا ر لیڈر ہیں، سابق وزیر اعظم کے ساتھ جیل میں غیر انسا نی سلوک رو اں رکھا گیا ہے ، انہیں جیل میں جو کمرہ دیا گیا ہے اس کے سامنے کیمرہ لگا ہو ا ہے جس میں ان کے نہا نے سے لیکر خلا کرنے تک کی ریکا رڈنگ کی جا تی ہے ، ان سب کے باوجو د انہیں عوام کی فکر ہے کہ پاکستا ن میں اس وقت عوام مہنگا ئی اور بیروزگا ری کے ہا تھو ں مجبو ر ہو کر خو دکشیا ں کر رہے ہیں ۔
ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے سابق وزیر اعظم سے ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں ملا قا ت کے بعد میڈیا سے با ت چیت کر تے ہوئے کیا ۔
انہو ں نے کہا کہ چیئر مین پی ٹی آئی کے خلا ف کیس کی سپریم کو رٹ اور اسلا م آبا د ہا ئی کورٹ میں سما عت ہو گی ، جس میں دلا ئل پیش کیے جائیں گے کہ چیئر مین پی ٹی آئی کو غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر سزا دی گئی ہے ،نہ تو سیشن جج کو کیس کی سما عت کرنے کا اختیا ر تھا اور نہ ہی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کو اختیا ر تھا کہ جس نے سیکر ٹری الیکشن کمیشن کی اجازت سے استخا ثہ دا ئر کیا ، 120 دن کے اندر ڈیکلریشن کے مطابق کوئی بھی شخص شکا یت کر سکتا ہے اور یہ 3 سال کے بعد زائد المعیا د ہے تو کسی بھی حسا ب سے دیکھا جائے تو جو ایڈیشنل سیشن جج نے چیئر مین پی ٹی آئی کو سزا دی ہے وہ کسی بھی قانون اور آئین کے ذائقے میں نہیں اترتا ، انہو ں نے کہا کہ چیئر مین پا کستا ن تحریک انصا ف سے ان کی ملا قا ت سپریڈنٹ جیل کے آفس میں کرائی گئی ،ایک سوال کے جوا ب میں لطیف کھو سہ نے کہا کہ عمران خان کو جیل میں قیدیو ں والے یونیفا ر م میں نہیں رکھا گیا وہ اپنے لبا س میں ہیں البتہ انہوں نے شیو نہیں کی ہوئی ، چیئر مین نے کہا کہ میں اپنے کا رکنو ں کو یہ پیغام دینا چاہتاہوں کہ مجھے اگر سا ری عمر بھی جیل میں رہنا پڑا تو رہ لو ں گا مگر پاکستا ن کی عوام پر مہنگا ئی کا بو جھ بردا شت نہیں کر سکتا۔
پاکستانی سفیر کی سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین سے ملاقات،کرکٹ کے فروغ کےلئے تعاون پر تبادلہ خیال
ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعال سے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کرکٹ کے فروغ کے لئے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی کرکٹ فیڈریشن نے پاکستان کے سفیر احمد فاروق کا خیر مقدم کرتے ہوئے سعودی عرب میں بطور سفیر تعینات ہونے پر مبارک باد دی۔
اس موقع پر دونوں کے درمیان کرکٹ کے امور پر گفتگو کی گئی اور کرکٹ کے فروغ کے لئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے سے متعلقہ تبادلہ خیال ہوا۔









