بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ویرات کوہلی کی سوشل میڈیا پوسٹ پر بھارتی کرکٹ بورڈ نارض

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی سوشل میڈیا پوسٹ پر بی سی سی آئی ناراض ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر  اپنے یویو ٹیسٹ کا رزلٹ بتایا تھا جس میں انہوں نے یو یو ٹیسٹ میں 17.2 اسکور کا انکشاف کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام پر کوہلی کی پوسٹ بی سی سی آئی کو ناگوار گزری اور  سابق کپتان کی پوسٹ کے بعد بھارتی بورڈ آفیشل نے پلیئرز کو احتیاط برتنے کی ہدایات کی ہے۔

بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یویو کا رزلٹ خفیہ معلومات ہے، اس کو پبلک میں نہ لائیں۔

اس کے علاوہ بورڈ نے کھلاڑیوں کو یاددہانی کراتے ہوئے کہا کہ خفیہ معلومات منظر عام پر لانا کنٹریکٹ شقوں کی خلاف ورزی ہے۔