اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق حکومتیں ملکی معیشت درست کرنےمیں ناکام رہیں، کبھی برآمدات پرتوجہ نہیں دی گئی، زرمبادلہ کم ہوجانےکی وجہ سےہمیں آئی ایم ایف کےپاس جاناپڑا۔
لاہور میں انڈسٹریل پیکج کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک صنعتوں کی وجہ سے آگے بڑھتے ہیں۔ جوپیکج آج دیاوہ پہلےہی بزنس کمیونٹی کودے دیناچاہیےتھا۔ حکومت میں آتےہی فیصلہ کیاتھاصنعتوں پرتوجہ دینی ہے،سمال اورمیڈیم انڈسٹریزکیلئےپالیسیاں لےکرآئے ہیں۔ رکاوٹیں ختم کردیں،اب پاکستان تیزی سےاوپرجائےگا، پرکشش مراعات کی بنیادپرسرمایہ کارراغب ہوتےہیں، ماضی میں طویل مدتی منصوبہ بندی نہ ہونےسےمعاشی نقصان ہوا۔
عمران خان نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کیلئےہم نےسپیشل کورٹس بنادیں، اوورسیز پاکستانی پلاٹس خریدتےتھےلیکن قبضےہوجاتےتھے، آئی ٹی انڈسٹری میں بھارت ہم سےبہت آگےنکل گیا، آئی ٹی انڈسٹری کو پہلے مراعات ہی نہیں دی گئںا، پہلی بار ہم آئی ٹی کمپنیوں کومراعات دےرہےہیں۔