بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار 500 میگاواٹ سے بڑھ گیا، لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ شارٹ فال بھی بڑھنے لگا،  ملک میں بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار 500 میگاواٹ سے بڑھ گیا۔ ملک بھر میں 12 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ دیہات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے زیادہ ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 400 میگاواٹ ہے۔ ملک بھر میں بجلی کی طلب 27 ہزار 200 میگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع 3 ہزار 500 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ سرکاری تھرمل پاورپلانٹس صرف 900 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 14 ہزارمیگاواٹ ہے۔ آئیسکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال 700 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔