بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سےوفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر کی ملاقات،ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پرتبادلہ خیال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے ملاقات کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجود حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے نبردآزما ہے،پاکستان کو اس وقت سنگین معاشی بحران کا سامنا ہے،خرم دستگیرکاکہناتھاکہ تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہاہےموجودہ حکومت کو ملک کے تمام شعبے زبوں حالی کا شکار ملے ہیں،ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سخت محنت کی ضرورت ہے