بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

9مئی کا ریاستی دہشت گرد اب “اوئے عامر فاروق، تمہیں چھوڑوں گا نہیں” پر اتر آیا ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جس ریاستی دہشت گرد کے ہاتھوں ، اعمال ،منہ اور سازش سے ہمیشہ ریاست ، ملک اور عوام کو نقصان پہنچا ہو اور دشمن کو فائدہ. فارن ایجنٹ، سائیفر ، کشمیر ، ملک کو ٹکرے ٹکرے ، دیوالیہ ، عوام کو بھوکا کرنے والے فاشسٹ کی سازش بے نقاب ہو گئی ہے “اوئے زیبا جج، تمہیں چھوڑوں گا نہیں” کی دھمکیاں دینے والا اور 9مئی کا ریاستی دہشت گرد اب “اوئے عامر فاروق، تمہیں چھوڑوں گا نہیں” پر اتر آیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہر عدالت میں ثاقب نثار چاہیئے ، پہلے جج اپنی پسند کے مانگتے تھے اور اب پوری پوری عدالت کو دھمکا کر فیصلہ لینا چاہتا ہے ، ان کے عدالتی سہولت کاروں کا اب مقصد انصاف کے نظام کی مکمل تباہی ہے۔ ان کی یہ مجال نہ ہوتی اگر ریاستی دہشت گرد کو عدالت میں بلا کر “گُڈ ٹو سی یو” اور “وشنگ یو گُڈ لک” نہ کہا جاتا اور عدالتیں پناہ گائیں نہ بنائی جاتیں،کہا تھا نا چیف جسٹس صاحب آپ اِس کے خلاف فیصلہ دیں گے تو یہ ریاستی دہشت گرد آپ کا گھر بھی جلائے گا۔

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف مہم ،قانونی ماہرین دفاع میں آگئے