کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک)تین میچوں کی سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 59 رنز سے ہر کر سیریز 0-3 جیت لی۔
سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان نے افغانستان کو ہرا کر وائٹ واش کیا اور آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔
قومی ٹیم نے مقرررہ 50 اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے تھے، 269 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 48.4 اوورز میں 209 رنز بناسکی اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 67 اور بابراعظم نے 60 رنز کی اننگز کھیلی، محمد رضوان نے اپنی اننگز میں ایک چھکا اور 6 چوکے لگائے جب کہ بابراعظم کی اننگز میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے۔
ان کے علاوہ آغا سلمان نے 38، محمد نواز نے 30، فخر زمان نے 27 رنز کی اننگز کھیلی، امام الحق 13، سعود شکیل 9، شاداب خان 3 اور فہیم اشرف 2 رنز بناسکے۔
افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 2 ، فرید احمد نے 2، فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
آج قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں، ٹیم میں محمد نواز، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور سعود شکیل کو شامل کیا گیا ہے، سعود شکیل کا یہ ڈیبیو میچ ہے۔
ٹاس کے موقع پرگفتگو میں کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ آج کے میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف،نسیم شاہ، آل راؤنڈر افتخار احمد اور اسامہ میر کو آرام دیاگیا ہے۔
بابر کا کہنا تھا کہ پہلے دس اوورز مشکل ہوں گے ، زیادہ سے زیادہ رنز بناکر افغان ٹیم پر دباؤ بڑھائیں گے۔
افغان آل راؤنڈر عظمت اللہ تیسرے ون ڈے میچ سے باہر:
دوسری جانب آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی سائیڈ اسٹرین کی وجہ سے میچ سے باہر ہوگئے، آل راؤنڈر گلبدین نائب کو آج ہونے والے میچ کے لیے افغان ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ میچ جیت کر پاکستان ٹیم ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آجائےگی۔
یاد رہےکہ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر سے برتری حاصل ہے۔
پاکستان افغانستان کو وائٹ واش کرکے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا








