بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جدہ ، یکم تا دو ستمبر پاکستانی بلڈرز کی بڑی نمائش کا اہتمام ہوگا

جدہ (امیر محمد خان سے) جدہ میں یکم ستمبر اور دو ستمبر کو پاکستانی بلڈرز کی ایک بڑی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں پاکستان سے پندرہ بڑے کنسٹرکشن کے ادارے جو دو سو سے زائد عمارتی پراجیکٹ بنارہے ہیں۔ یہ بات گلوبو ایشیاءglobo aisa exhibition میں پایپکس PIPEX کے چیئرمین عمران خٹک نے جدہ میں اخباری نمایندوں سے بات کرتے ہوئے بتائی انہوں نے کہا کہ فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقدہ نمائش میں شرکت کیلئے پاکستان کے بڑے بلڈرز جدہ آرہے ہیں جو جدہ میں سرمایہ کاروں سے ملاقات کرینگے اور انہیں رعائتی نرخوں پر اپنے پراجیکٹ میں شامل ہونے کی دعوت دینگے۔ عمران خٹک نے بتایا کہ ان پراجیکٹس کے مالکان جو لاہور، اسلام آباد، کراچی، گوادر، ملتان، اٹک،میں ہیں اس شاندار نمائش میں شرکت کیلئے آرہے ہیں pipex کی اس نمائش میں بڑی تعداد میں سرمایہ کاروں کی شرکت متوقع ہے، نمائش ک افتتاح یکم ستمبر بروز جمعہ صبح دس بجے ہوگا۔ دوروزہ نمائش میں ہندوستان، پاکستان کا کرکٹ میچ بھی بڑی اسکرین پر دکھانے کا اہتمام کیا گیا نیز بچوں کیلئے تفریح اور تحائف کا اہتمام کیاگیا ہے۔