بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ : شہباز شریف کی جیویلین تھرو میں سلور میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک

اسلام آباد(ممتازنیوز)سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نےعالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیویلین تھرو میں سلور میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایک بار پھر قوم اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے پر ارشد ندیم کو مبارک پیش کرتا ہوں۔ارشد ندیم کے والدین، کوچ اور تمام ٹیم کو بھی مبارک پیش کرتے ہیں ۔ارشد ندیم کی مسلسل محنت، کامیابیوں کے آسمان چھولینے کی جستجو اور جذبہ تمام نوجوانوں کے لئے مثال ہےدعا ہے کہ ارشد ندیم اسی طرح پاکستان اور قومی پرچم سربلند کرتے رہیںارشد ندیم 2022 میں دولت مشترکہ کھیلوں میں سب سے دور نیزہ پھینکنے کا ریکارڈ بنا چکے ہیں۔