بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی ’کٹ ‘ کیسی ہو گی ؟ پی سی بی نے رونمائی کر دی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کیلئےقوم ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کر دی ، نئی کٹ کا نام ’سٹار نیشن جرسی ‘ رکھا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاءاشرف نے نئی کٹ کی رونمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کٹ ورلڈ کپ کی کامیابی کا سبب بنے گی ، اس پر پرچم اور ستارہ بنا ہواہے ، ہماری ٹیم ون ڈے میں نمبر ون بن گئی ہے ، یہ ہماری ٹیم اس پر مبارک باد کی مستحق ہے ، ساری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ ایشیا کپ ہے اور اس کے بعد ورلڈ کپ ہے ، اللہ کامیابی دے گا، ہماری ٹیم محنت کر رہی ہے ۔