بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آپ پاکستان کا فخرہیں، شاہین اورحارث کی تاریخی فتح پرارشد ندیم کومبارکباد

لاہور: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو مقابلے میں سلور میڈیا جیتنے پر شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے  ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے ارشد ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ آپ پاکستان کا فخرہیں۔ بہت ساری مبارکباد۔


شاہین شاہ آفریدی نے ارشد ندیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو میڈل کی بہت بہت مبارک باد۔حارث رؤف کا کہنا تھا کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنا پاکستان کے لیے بہت فخر کا لمحہ ہے۔ آپ اسی طرح پاکستان کو میڈل جتواتے رہیں۔