اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں پاکستانی وفد کی آمد پر مسجد نبوی میں نعرے بازی کے ناخوشگوار واقعہ پر سابق وزیراعظم عمران خان کے دو قریبی ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔سینئر صحافی طلعت حسین نے اپنے وی لاگ میں بتایا کہ سعودی حکام نے گزشتہ مسجد نبوی میں پاکستانی وفد کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ پر چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزریراعظم عمران خان کے قریبی دوستوں صاحبزادہ عامر جہانگیر عرف چیکو اور انیل مسرت کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔واضح رہے کہ ایسی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ صاحبزادہ عامر جہانگیر عرف چیکو عمران خان کے قریبی دوست ہیں انہیں پی ٹی آئی کے دور حکومت میں مشیر برائے بیرونی سرمایہ کاری کے عہدے کی پیشکش بھی کی گئی تھی لیکن انہوں نے بعض وجوہات پر یہ عہدہ قبول کرنے سے معذر ت کر لی تھی ۔بتایا جا رہے کہ عامر جہانگیر کوخصوصی طور مانچسٹر سے سعودی عرب بلوا یا گیا جنہوں نے وہاں پی ٹی آئی کارکنان کو منظم کیا اور ان کی قیادت میں نعرے بازے کی گئی ،اسی طرح انیل مسرت برطانیہ میں رہائش پذیر ایک بڑے سرمایہ کار ہیں اور لندن میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے میزبان رہے ہیں ، سابق وزیراعظم عمران خان کے پچاس لاکھ گھروں کی فراہمی کے منصوبے کی سربراہی بھی انیل مسرت کو دی گئی تھی ۔یاد رہے کہ اس واقعہ میں اب تک 150سے زائد پاکستانیوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے ،اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے بھی اس ضمن میں گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے ۔
مسجد نبوی واقعہ :عمران خان کے 2 قریبی دوست بھی گرفتار








