بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی زائرین چوروں کیخلاف اپنے جذبات کا اظہار کیے بغیر رہ نہ سکے،شیخ رشید

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمدنے روضہ رسولؐ پر پیش آنے والے واقعہ کو پاکستانی مسلمانو ں کے جذبات کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب عمرے کے زائرین تھے جو روضہ رسول پر حاضری کے لیے گئے تھے اور حاضری کے دوران چوروں کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیے بغیر رہ نہ سکے۔روضہ رسولؐ پر پیش آنے والے واقعہ پر اپنےردعمل میں انہوں نے کہاکہ ان کی تعداد سینکڑوں میں نہیں بلکہ ہزاروں میں تھی، اس ملک کا موجودہ چور وزیراعظم جہاں بھی جائے گا اسے پاکستانیوں کی نفرت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں میں اس کے خلاف نفرت اور اس کی چور بزاریوں کی وجہ سے پاکستانیوں کو موجودہ حکمرانوں سے شدید قسم کی نفرت ہے کیونکہ یہ دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں کے نزدیک موجودہ حکمران نہ صرف امپورٹڈ، سیلیکٹڈ اور چور ہیں بلکہ پاکستانیوں کے لیے نفرت کا نشان بھی بن چکے ہیں۔ لوگ ان کی شکل نہیں دیکھنا چاہتے۔