بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک بھارت ٹاکرا بارش کی نذر ہونے کا امکان

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان چند روز بعد ہونے والے کرکٹ میچ میں بارش کی پیشگوئی کردی گئی۔

پاکستان اور بھارت کے قومی کرکٹرز  ایشیا کپ 2023ء کیلئے 2 ستمبر کو سری لنکا کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے۔

سنسنی خیز اس میچ کا انتظار شائقینِ کرکٹ بے صبری سے کر رہے تھے لیکن اب اس میچ میں بارش کی پیشگوئی نے  کرکٹ کے متوالوں کو مایوس کردیا ہے۔

حالیہ جاری پیشگوئی کے مطابق 2 ستمبر کو بارش کے 80 فیصد امکانات ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 98 فیصد ہوگا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے پاکستان میں ہو رہا ہے، ایونٹ میں کل 13 میچز کھیلے جائیں گے، ابتدائی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا۔