بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سانحہ کراچی :پاک چین اشتراک کو سبوتاژ کرنے عزائم کا رفرما ہیں،عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی وفد کے ہمراہ کی چینی سفارتخانے کا دورہ کیا اور کراچی میںدہشت گردی کے نتیجے میں چینی اساتذہ کی اموات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہارکیا۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چین ایک مہربان ہمسایہ نہایت اعتماد دوست ہے، پاکستان اور چین کے مابین بڑھتی ہوئی کثیرالجہتی شراکت داری دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹکتی ہے،دونوں ممالک کے عوام باہم ملکر فتنہ پرور عناصر کو شکست دیں گے، چینی حکومت اور عوام کیساتھ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی وفد کے ہمراہ کی چینی سفارتخانے کا دورہ کیا،اس موقع پر شاہ محمود قریشی ، ایوانِ بالا میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم اور سابق ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری بھی انکے ہمراہ تھے۔پی ٹی آئی وفد نے پاکستان میں چینی سفارتخانے کی ناظمہ الامور سے خصوصی ملاقات کی اور دہشت گردی کے نتیجے میں چینی اساتذہ کی اموات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہارکیا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ چین ایک مہربان ہمسایہ نہایت اعتماد دوست ہے، پاکستان اور چین کے مابین بڑھتی ہوئی کثیرالجہتی شراکت داری دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹکتی ہے، چینی اساتذہ کو نشانہ بنانے کے پیچھے پاک-چین اشتراک کو نقصان پہنچانے کے ناپاک عزائم کار فرما ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام باہم ملکر فتنہ پرور عناصر کو شکست دیں گے، چینی حکومت اور عوام کیساتھ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ چینی ناظمہ الامور کی جانب سے عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کے وفد کی آمد کا شکریہ ادا کیا چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے مہمانوں کے دفتر میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔