بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایشیا کپ، پاکستان کا نیپال کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

قومی ٹیم نے ایشیا کپ کے پہلے میچ میں نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

ملتان میں ہونے والے ایشیا کپ 2023 کا افتتاحی میچ آج پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مدمقابل ہورہی ہیں۔

پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں ٹاس میزبان ٹیم کے نام رہا، قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ عالمی نمبر ون ہونے کا دباو نہیں، اپنی گیم انجوائے کریں گے۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم تین فرنٹ لائن فاسٹ باؤلرز اور  تین سپن آل راؤنڈرز کے ساتھ جائے گی۔ نیپال کے خلاف میچ میں کپتان بابر اعظم، وائس کپتان شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔