بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسجد نبوی میں نعرے بازی، شیخ رشید احمد کیخلاف اندراج مقدمہ کےلئے درخواست دائر

   اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسجد نبوی میں نعرے بازی کا معاملہ، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی۔درخواست تحریک تحفظ ناموس رسالت کے جنرل سیکرٹری حافظ احتشام احمد نے جمع کروائی جس میں کہاگیا ہے کہ 28 اپریل کو شہباز شریف سمیت کابینہ ارکان نے مسجد نبوی پر حاضری دی جہاں مریم اورنگزیب اور شاہ زین بگٹی کو دیکھ کر شرپسند عناصر نے نعرے بازی کی،اس عمل سے مسجد نبوی کا تقدس پامال ہوا اور عالمی سطح پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا، درخواست گزارکے مطابق شیخ رشید احمد نے اپنی تقریر کے ذریعے شرپسند عناصر کو مسجد الحرام میں اعلانیہ طور پر اکسایا ، 26اپریل کو شیخ رشید نے کہا یہ جہاں سے گزریں گے لوگ چور کہیں گے، 27اپریل کو شیخ رشید نے کہا مکہ مدینہ والے کوگ دیکھیں کل ان کے ساتھ کیا کریں گے۔درخواست گزارنے کہاکہ مسجد نبوی کی تقدس کی پامالی پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔