لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق زین قریشی لاہور ایئرپورٹ سے دبئی کیلئے روانہ ہو رہے تھے کہ ایف آئی اے نے انہیں روک لیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زین قریشی کا نام ای سی ایل میں شامل تھا، اس لئے بیرون ملک نہیں جانے دیا گیا۔









