لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی نے 9مئی واقعات پر درج مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے ضمانتیں دائر کیں،درخواستوں میں دہشتگردی عدالت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا،
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سیاسی مقدمات درج کئے گئے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر فیصلہ میرٹ پر کرنے کا حکم دے ۔









