بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایشیاکپ، بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت لیا

پالیکیلے (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق شکیب الحسن نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ ڈرائی ہے ، بڑا سکور کرنے کی کوشش کریں گے ، ہمیں بہترین کارکردگی دکھانی ہوگی ،سری لنکا بہت اچھی ٹیم ہے اور یہ ان کا گھر ہے ، ہمیں صرف آج کے میچ کے بارے میں ہی سوچنا ہو گا، ٹیم میں تین سپنرز اور تین سیمرز کو کھیلایا گیاہے ۔

بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیون میں محمد نعیم، تنزید تمیم، نجم الحسین، توحید ہیرئدوئے، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم، مہدی حسن، تسکین احمد، شوریف السلام، مستفیض الرحمان شامل ہیں۔