ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز شریف ہسپتال کی لیبارٹری میں سلنڈرپھٹنے سےآگ بھڑک اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شب شہباز شریف ہسپتال کی لیبارٹری میں سلنڈرپھٹنے سے زور داردھماکہ ہو ا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔آخری اطلاعات ملنے تک ریسکیو ٹیمیں اور متعلقہ ادارے آگ بجھانے کیلئے سرگر م عمل تھے۔ ادھر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں بھی شہباز شریف ہسپتال پہنچ گئے۔ان کاکہنا ہے کہ واقعہ کی نوعیت اور نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں،ابتدائی طور پر کسی انسانی جانی نقصان کا اندیشہ نہیں۔علاوہ ازیںسیکرٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے شہباز شریف اسپتال ملتان کی لیبارٹری میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیموں کے ساتھ مل کر آگ پر فوری قابو پانے کی ہدایت کی ۔ سیکرٹری تنویر اقبال تبسم نے ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن قمرالزمان قیصرانی کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی ہدایت کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن قمرالزمان قیصرانی کو آتشزدگی واقعہ کی تحقیقات کے لئے انکوائری آفیسر مقرر کر دیا گیا ۔
ملتان ،شہباز شریف ہسپتال کی لیبارٹری میں سلنڈرپھٹنے سےآگ بھڑک اٹھی








