facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کپتان گھبرا گیا، مہنگائی مارچ کی وجہ سے پیٹرول بجلی کی قیمتیں کم کیں، بلاول بھٹو

مورو(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پی پی عوام مارچ کے شرکاء سے خطاب میں کہا ہے کہ یہ تبدیلی نہیں تباہی ہے، یہ نیا پاکستان نہیںتباہی پاکستان ہے۔پیٹرول دس روپے سستا کرکے عوام کو بے وقوف بنار ہے ہیں۔اقتدار پر بیٹھا شخص صرف کرسی بچانے کے چکر میں ہے۔ عمران خان مستعفی ہو ، الیکشن میں مقابلہ ہو۔ قوم سے خطاب پر وزیر اعظم روتا ہے۔ جو پراپیگنڈے کا بادشاہ ہے وہ آپ خو دہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جب تک ہم اسلام آباد نہیں پہنچتے تب تک عمران خان پیٹرول سستا کرتا رہے گا۔ ملک میں پیٹرول، بجلی ، گیس اور گندم کا بحران ہے اور ہم نے گھبرانانہیں ۔ مارچ کا آغاز نہ ہونے سے پہلے حکومت نے بارہ روپے مہنگاکردیا تھا۔ ملکی معیشت ڈارمے باز نہیں سکتے ۔ نئے پاکستان کا اصل چہرہ غربت ،مہنگائی اور بیروزگاری ہے۔ چھین رہا ہے کپتان روٹی، کپڑا اور مکان ، کیا عوام کو حکومت کے ڈرامے سمجھ نہیں آرہے۔

شرکاء سے خطاب میں کہا کہ آپ کی دو روز کی محنت سے پیٹرول دس روپے سستا ہوا۔ عوامی مارچ کی وجہ سے کپتان گھبرا گیا۔ ان میں تنقید سننے کا حوصلہ نہیں۔ اب وقت آگیا کہ ہم کٹھ پتلی سے حساب لیں۔