بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نگران حکومت بجلی کے نرخوں پر آئی ایم ایف کے خلاف ہنگامہ آرائی کو نگراں سنجیدگی سے لے،رضاربانی

اسلام آباد(ممتازنیوز )سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی رہنما میاں رضا ربانی نے کہاکہ نگران حکومت بجلی کے نرخوں پر آئی ایم ایف کے خلاف ہنگامہ آرائی کو نگراں سنجیدگی سے لے، اس صورتحال کے قابو سے باہر ہونے کا خدشہ ہے،ایسا ایک طویل عرصے کے بعد ہوا ہے کہ عوام بغیر کسی سیاسی جماعت کی رہنمائی کے سڑکوں پر آئے ہیں،ہجوم کی قیادت عوام خود کررہے ہیں۔
جمعہ کواپنے بیان میں رضاربانی نے کہاکہ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ ان مظاہروں میں دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے دیگر مسائل بھی زیر بحث آ رہے ہیں،یہ ایک خطرناک رجحان ہے، عوام یا تو بجلی کے بل ادا کر سکتے ہیں یا ایک وقت کا کھانا کھا سکتے ہیں،دوسرے ممالک میں جہاں آئی ایم ایف فسادات ہوئے ہیں وہاں حکومت اور ملک کے لیے سنگین اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نگران حکومت عوام ان مظاہروں جو طبقاتی رجحان اختیار کرنے سے پہلے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تیزی سے کام کرے، اشرافیہ کو مفت بجلی ملتی یے مگر بل ادا کرنے کے باوجود عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔