پشاور(ممتاز نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے خیبرپختونخوا میں صوبائی، ڈویژن اور ضلع کی سطح پر آرگنائزنگ کمیٹیوں کی تشکیل اور یوتھ کوآرڈینیٹرز کی تقرری کا مرحلہ مکمل کرلیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق خیبرپختونخوا میں 200 تحصیل یوتھ کوآرڈینیٹرز کے انٹرویوزبھی مکمل کرلئے گئے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے تحصیل یوتھ کوآرڈینیٹرز کے انٹرویوز کئے
مریم نوازشریف نے کہا کہ صوبے، ڈویژن، ضلعے کے بعد اب تحصیل کی سطح پر یوتھ کوآرڈینیٹرز کی تقرری کا حتمی مرحلہ مکمل کرنے جارہے ہیں، خیبرپختونخوا کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا قلعہ بنانا ہے، صوبے اور عوام کو ترقی سے ہم کنار کریں گے،
مریم نواز نے کہا کہ ترقی کا حق خیبر پختونخوا کو بھی ہے، 10 سال میں خیبرپختونخوا کے وسائل کو صرف لوٹا گیا، ہیلی کاپٹر سے نیچے پاؤں نہ اتارا، نوجوان سیلاب کے پانیوں میں مدد کے لئے پکارتے رہے، پختونخوا کا ہیلی کاپٹر جلسوں کی ڈیوٹی کرتا رہا،
انہوں نے کہا کہ نوجوان مسلم لیگ ابھرتی دیکھ رہی ہوں، جو پاکستان 2016 میں بنتا دکھائی دے رہا تھا،اس سے پاکستانی عوام کو بہت توقعات وابستہ تھیں، وہ توقعات کیوں پوری نہ ہو سکیں ؟ اس کا جواب عوام کو ملنا چاہیے، مریم نوازنے کہا کہہ ترقی کو تنزلی میں کس نے بدلا،وہ چہرے سب کو یاد ہیں؟ مریم نوازشریف کا سوال کیا کہ مہنگائی کے جن کو کس کی وطن دشمن سیاست نے جنم دیا؟
مظلومیت کے نعرے بلند کرنے سے پہلے اپنی پھیلائی تباہی کا حساب دیں ۔
مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ چار سال کی بربادی کو دوبارہ خوشحالی میں تبدیل کرنے کا ہمارا عزم زندہ ہے، آج کے چیلنجز کا اسی قوت سے مقابلہ کریں گے جس طرح 2013 میں کیاتھا، قائد نوازشریف نے عوام کی خدمت کے مخلصانہ جذبے سے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا تھا، سی پیک جیسے منصوبے دوبارہ شروع کر کے بیروز گاری اور مہنگائی سے نجات دلانانوازشریف کا ایجنڈا ہے، نواز شریف کی قیادت میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے، نواز شریف کے آنے سے مہنگائی کے اندھیروں اور مایوسیوں کا خاتمہ ہوگا، ان شاءاللہ، مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف خیبر پختونخوا کو ترقی اور خوشحالی کا حق دیں گے جس سے 10 سال اسے محروم رکھا گیا، عوام کی امید نواز شریف ہے، نواز شریف کے ہوتے ہوئے عوام مایوس نہ ہوں، جس طرح 2013 سے 2018 میں عوام کے مسائل اور مشکلات کا احساس کیا، ان کا حل کیا، خوشحالی پھر ملک اور عوام کا مقدر بنے گی، ان شاءاللہ، مہنگائی میں کمی، ملک کو ترقی دینے اور عوام کو خوش حال کرنے کی توفیق اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ نواز شریف کو دی۔
نواز شریف کے آنے سے مہنگائی کے اندھیروں اور مایوسیوں کا خاتمہ ہوگا، مریم نواز








