بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گورنر پنجاب نے مناسب قدم اٹھایا، فیاض الحسن چوہان

لاہور(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب نے مناسب قدم اٹھایا۔

اپنے جاری کردہ بیان میں پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہمارے اراکین کے استعفیٰ منظور ہی نہیں ہو رہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آئین کے مطابق وزیراعلیٰ نے استعفیٰ ہاتھ سے لکھ کر گورنر کو دینا ہوتاہے، کہا گیا کہ پی ٹی آئی اراکین نے لکھ کر استعفے نہیں دیئے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ گورنر پنجاب نے جو بھی کیا، مناسب قدم اٹھایا ہے۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر کے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو خط لکھ دیا ہے جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی گورنر کا خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔