لاہور(نیوزڈیسک)نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر گورنر ہاوس میں ان سے حلف لیا ۔تفصیلات کے مطابق حمزہ شہبازشریف نے کالی شیروانی پہن رکھی ہے جبکہ گھر سے آتے ہوئے وہ اپنی گاڑی خود چلا کر آئے اور مریم نوازشریف ان کے ساتھ ہی گاڑی میں گورنر ہاوس پہنچیں ۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس کے سبزہ زار میں ہوئیجس میں شرکت کیلئے ایک ہزار سے زائد افراد کو مدعو کیا گیا ۔ تقریب حلف برداری میں رانا ثناء اللہ سمیت دیگر کئی ن لیگی اراکین موجود ہیں۔تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ بجایا گیا جس کے بعد تلاوت قرآن پاک کی گئی ۔،اس سے قبل گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صدر پاکستان عارف علوی سے درخواست کی تھی کہ گورنرہائوس پرغنڈوں نے قبضہ کررکھاہے صدر مملکت رینجرز کوتعینات کریں،حمزہ شہباز پنجاب کے 21ویں وزیراعلیٰ بن گئے
حمزہ شہباز پنجاب کے 21ویں وزیراعلیٰ بن گئے ،حلف اٹھالیا








