اسلام آباد (ممتازنیوز)ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہاہےکہ وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے حکم پر پارکنگ کے مسائل کے لئے ڈی سی اسلام آبادنے اہم قدم اٹھا یا ہے۔ابتدائی مرحلے میں رواں ماہ کے دوران ایف سکس میں پارکنگ کا نظام وضع کیا جائے گا۔پارکنگ اور نوپارکنگ کی جگہوں کا تعین کیا جائے گا۔ایم سی آئی اور اسلام آباد پولیس کا سٹاف پارکنگ کے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گا۔غیر قانونی پارکنگ یا گاڑیوں کی آمدورفت میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کے خلاف پولیس کارروائی ہوگی۔اتوار بازار کی پارکنگ کو پہلی بار پولیس کی مدد سے منظم کیا جائے گا۔دوسرے مرحلے میں سیف سٹی کی مدد سے الیکٹرانک پارکنگ کا نظام بنایا جائے گا۔یہ اقدامات گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی چوری کی روک تھام کے لیے اٹھائے جارہے ہیں۔
وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے حکم پر پارکنگ کے مسائل کے لئے ڈی سی اسلام آباد کا اہم قدم








