بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی ویمن یونیورسٹی : طالبات کی تکنیکی اور انٹرپرینیوریل صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے پراجیکٹ کمپٹیشن کا انعقاد

راولپنڈی(ممتازنیوز) راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں طالبات کی تکنیکی اور انٹرپرینیوریل صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے پراجیکٹ کمپٹیشن کا انعقاد کیا گیا جو کہ دو کیٹگریزپرمشتمل تھا ایک انوویٹو پراجیکٹس جس میں فزکس ڈیپارٹمنٹ کی طالبات نے جبکہ دوسرا انوویٹوورکنگ ماڈلز جس میں کیمسٹری اور باٹنی ڈیپارٹمنٹ کی طالبات نے حصہ لیا۔یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا سے ڈاکٹر ندیم بادانی اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے ڈاکٹر حمیرہ نے بطور جج فرائض سرانجام دیئے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ کمپٹیشن کا مقصد نہ صرف طالبات کو اپنے جدید آئیڈیاز کو عملی شکل دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے بلکہ ان کو بااختیار بنانے کی ایک کاوش ہے تاکہ وہ انڈسٹری میں اپنا قابل قدر کردار ادا کر سکیں۔انوویٹو پراجیکٹس میں بائیو میٹرک اٹینڈنس ،بلڈ آکسیجن اینڈ ہارٹ ریٹ مانیٹرنگ سسٹم، وائرلس نوٹس بورڈ ، کار پارکنگ سسٹم، ہینڈ گیسچر روبوٹ، آٹو سوئچنگ سسٹم، گیسچر کنٹرول ڈیوائس، بلوٹوتھ کنٹرولڈ روبوٹ، اسمارٹ اسٹک فار بلائنڈ ، آٹومیٹک واٹر ڈسپنسر، بائی ڈائریکشنل وزٹر کاؤنٹر، لائن فالوور روبوٹ اور ہوم آٹومیشن سرکٹ شامل ہیں۔ججز نے طالبات، اساتذہ اور منتظمین کی محنت اور کوششوں کو سراہا۔ڈاکٹر انیلہ نے مقابلہ جیتنے والی طالبات میں نقد انعامات جبکہ حصہ لینے والی تمام طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ مزید براں ججز کو شیلڈز بھی پیش کی۔