بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اٹک جیل پولیس ناکے پر بشریٰ بی بی کا موبائل لے لیا گیا

چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے آنے والی سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی گاڑی کی مکمل تلاشی لی گئی جب کہ ان کا موبائل بھی لے لیا گیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اٹک جیل پہنچی تو انہیں پولیس ناکے پر روک لیا گیا، ان کے ہمراہ وکلا کی ٹیم بھی تھی۔

پولیس اہلکاروں نے بشری بی بی کی گاڑی کی مکمل تلاشی لی، اور ان کا موبائل بھی لے لیا، جس کے بعد انہیں اکیلے ہی جیل جانے کی اجازت دی گئی۔

پولیس اہلکاروں نے پی ٹی آئی کی وکلا ٹیم کو ناکے پر ہی روک لیا۔ جب کہ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کی شوہرسے ون ٹوون ملاقات ہوگی۔