اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے آن ٹی وی، روزنامہ ممتاز، ممتاز سٹی اورایم سی سی کے بانی عبداللہ بٹ کے انتقال پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
منگل کو اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے عبداللہ بٹ کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ عبداللہ بٹ ایک خدا ترس اور سخی انسان تھے، ان کی زندگی جہدمسلسل کی مثال تھی۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین
سینیٹر عرفان صدیقی کا عبداللہ بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار








