بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آبادہائیکورٹ: پرویز الٰہی کی نظربندی معطلی کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چودھری پرویز الٰہی کی ایم پی او کے تحت نظربندی معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری نے 8 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں پرویز الٰہی کی ایم پی او کے تحت نظربندی کا آرڈر خلاف قانون ہے۔
حکم نامہ میں کہا گیا کہ بادی النظر میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا آرڈر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف ورزی ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ بظاہر پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے والے افسران و اہلکاروں نے توہین عدالت کی ہے۔
تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ میں اس عمل کے خلاف باقاعدہ کارروائی شروع ہوچکی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ آئی جی اسلام آباد اور دیگر ذمہ داروں کو نوٹس جاری کر چکی ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ جن اہلکاروں نے عدالتی حکم کے باوجود پرویز الٰہی کو گرفتار کیا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع ہوچکی۔
عدالت عالیہ نے حکم نامہ میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی شروع کی ہے، لاہور ہائیکورٹ آئی جی اسلام آباد اور دیگر کو نوٹس جاری کرچکی ہے۔
حکم نامہ میں یہ بھی کہا گیا کہ پرویز الٰہی آئندہ سماعت 12 ستمبر کو عدالت کے سامنے پیش ہوں، ڈی سی اسلام آباد 12 ستمبر تک جواب جمع کروائیں۔