اسلام آباد(نیوزڈیسک)6ستمبر 2023ء کو یوم دفاع کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال بھی 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل نہیں ہوگی تاہم 6 ستمبر کو یوم دفاع پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔
اس روز تقریبات منعقد ہوں گی جس میں مقررین دفاع پاکستان کی اہمیت اور شہدائے 6 ستمبر کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے۔
ہ دن ہمیں اُن شہدا کی یاد دلاتا ہے جو دشمن کے بزدلانہ حملے کو شجاعت اور جوانمردی سے ناکام بناتے ہوئے اپنی جانیں اس مادر وطن پر نثار کر گئے۔
یہ اُن شہداء کی قربانیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں جنہوں نے 1965ء اور دیگر جنگوں میں آزادی کے چراغ کو روشن رکھنے کیلئے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا۔








