اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت میں زیادہ وفاقی وزراء اور مشیر اتحادیوں کے تھے۔
16 ماہ کی اتحادی حکومت کی دو بڑی جماعتیں ن لیگ اور پی پی چینی بحران کی ذمے داری بدستور ایک دوسرے پر ڈالنے میں مصروف ہیں۔
گزشتہ روز نوید قمر کے بیان کے بعد آج ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی کا بیان سامنے آیا ہے۔
شہباز شریف کابینہ میں مسلم لیگ ن کے وفاقی وزرا اور مشیروں کی تعداد13 جبکہ پی پی پی اور دیگر جماعتوں کے وفاقی وزرا اور مشیروں کی تعداد 21 تھی۰کیا ان 21 کی ہاں کے بغیر تنہا مسلم لیگ ن کوئی بھی فیصلہ کر سکتی تھی؟
مراعات سہولیات اور عالمی دوروں کے دوران تو کہیں سے کوئی آواز نہیں اٹھی— Senator Irfan Siddiqui (@IrfanUHSiddiqui) September 5, 2023
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر ) پر عرفان صدیقی نے کہا کہ شہباز شریف کابینہ میں مسلم لیگ ن کے وفاقی وزراء اور مشیروں کی تعداد صرف 13 تھی۔
انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور دیگر جماعتوں کے وفاقی وزرا اور مشیروں کی تعداد 21 تھی۔
ن لیگی سینیٹر نے استفسار کیا کہ کیا اتحادی جماعتوں کے 21 وزراء اور مشیروں کی ہاں کے بغیر تنہا ن لیگ کوئی بھی فیصلہ کر سکتی تھی؟
اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت میں مراعات سہولیات اور عالمی دوروں کے دوران تو اتحادیوں کی جانب سے کوئی آواز نہیں اٹھائی گئی۔








