لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت نے انہیں خود پی ٹی آئی میں بھیجا ہے۔
اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پرویز الٰہی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔
پرویز الٰہی سے سوال کیا گیا کہ آپ ق لیگ میں واپس کیوں نہیں جارہے؟ جس پر پرویز الٰہی نے جواب دیا کہ انہیں تو چودھری شجاعت حسین نے خود پی ٹی آئی میں بھیجا ہے۔
جس کے بعد پرویز الٰہی سے سوال کیا گیا کہ چودھری شجاعت حسین پھر خود پی ٹی آئی میں کیوں نہیں آتے؟
جس پر پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت پی ٹی آئی میں سالک حسین کی وجہ سے نہیں آتے کیونکہ سالک حسین کو وزیر بننےکا بہت شوق تھا۔
چودھری شجاعت نے خود مجھے پی ٹی آئی میں بھیجا ہے: پرویز الٰہی








